Thursday, April 25, 2024

وفاق کو کراچی کے بھٹکے ہوئے لوگوں کیلئے پیکیج دینا ہوگا: مصطفیٰ کمال

وفاق کو کراچی کے بھٹکے ہوئے لوگوں کیلئے پیکیج دینا ہوگا: مصطفیٰ کمال
January 20, 2017
کراچی(92نیوز)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کہتے ہیں وفاق کوکراچی کے بھٹکے ہوئے لوگوں کے لیے بھی پیکج دیناہوگا29جنوری کاتاریخی جلسہ پاکستان کے مستقبل کافیصلہ کریگا۔ تفصیلات کےمطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال کہتے ہیں عوام تین سوسال کے لیے الطاف حسین اورفاروق ستارکومینڈیٹ دیں ہمیں فرق نہیں پڑتا۔ ہم تمام عہدوں پرفائز رہ چکے ہیں کوئی ذاتی مفادنہیں عوام کی طاقت کے ذریعے حکمرانوں کوجگائیں ۔پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفٰی کمال کاکہناتھاکہ پی ایس پی میں آںیوالوں کاسلسلہ رکاہے نہ رکے گا۔ ہم فرشتوں پرتبلیغ کرنے نہیں آئے کوئی براکام چھوڑ کرہمارے پاس آرہاہے تواس پرحکومت کوہماراشکریہ اداکرناچاہیے۔بلوچستان میں اسلحہ جمع کرانے والوں کوپانچ لاکھ کراچی والوں کوبھی کچھ دیاجائے۔پریس کانفرنس کے دوران ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے 210افرادنے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کااعلان بھی کیا۔