Sunday, May 12, 2024

وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ، بلاول بھٹو

وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ، بلاول بھٹو
September 12, 2019
 حیدر آباد (92 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ فروغ نسیم کے بیان پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری برہم ہو گئے۔ حیدر آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا  وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ ہم کسی صوبے کیخلاف سازش برداشت نہیں کریں گے۔ کسی صورت سندھ کے وسائل پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کل وفاقی وزیر نے کراچی پر قبضے کا پلان پیش کیا۔ سندھ کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان والوں کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کراچی کراچی والے نہیں چلائیں گے تو کیا اسلام آباد میں بیٹھے لوگ چلائیں گے۔