Wednesday, April 24, 2024

وفاق کراچی مسائل پر کوئی قدم اٹھائیگا تو سپورٹ کرینگے،وسیم اختر

وفاق کراچی مسائل پر کوئی قدم اٹھائیگا تو سپورٹ کرینگے،وسیم اختر
September 12, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی کے میئر وسیم اخترنے کہا کہ وفاق کراچی کے مسائل پر کوئی قدم اٹھاتا ہے تو اسپورٹ کریں گے۔ آرٹیکل 149کلاز 4 کے مطابق وفاق صوبے کو ہدایت دے سکتا ہے، شہر کو اتنا تقسیم کردیا ہے کہ کچھ کر ہی نہیں سکتے۔ کراچی کے میئر وسیم اختر کہتے ہیں آرٹیکل 149 فور کے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کو ہدایات دینے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ سندھ حکومت ہدایات پر عمل نہ کرے تو دیگر آپشن بھی ہیں، سب سے خراب بلدیاتی نظام کراچی کو دیا گیا جبکہ شہر آئی سی یو میں پڑا ہے جہاں سے نکالنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیوریج نظام تباہ ہوچکا، اُنہوں نے وزیراعظم کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد کیلئےاعلان کردہ 30 ارب روپے نہ ملنے کا شکوہ بھی کیا ۔میئروسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کررہی، اگر شہر کیلئے آج کچھ کردیں تو بہتری آسکتی ہے۔ ادھر کراچی کے چڑیا گھر کی ترقی اور شجرکاری مہم کا  بھی فیصلہ کرلیا گیا۔ اس حوالے سے میئر کراچی وسیم اختر اور این جی او کی جانب سے ایم او یو پر دستخط کردئیے گئے،معاہدے کے تحت جانوروں کی زندگی بہتر بنائی جائے گی۔