Friday, March 29, 2024

وفاق کا کراچی میں گرین لائن بس چلانے کا منصوبہ، 3لاکھ افراد روزانہ سفر کریں گے

وفاق کا کراچی میں گرین لائن بس چلانے کا منصوبہ، 3لاکھ افراد روزانہ سفر کریں گے
June 6, 2015
کراچی (92نیوز) آخرکار وفاق کو کراچی کے اجڑے ٹرانسپورٹ نظام کا بھی خیال آ ہی گیا۔ وفاقی بجٹ میں کراچی کےلئے گرین لائن بس منصوبے کے آغاز کی خوشخبری سنائی گئی ہے جبکہ منصوبے پر 16ارب روپے لاگت آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے شہر قائد کے باسیوں کو خوشخبری سنائی کہ اب کراچی میں چلے گی گرین لائن بس جس کےلئے بجٹ میں16 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ گرین لائن کےلئے 22 کلومیٹر طویل کوریڈور بنایا جائیگا۔ بس سرجانی، پاور ہاوس، ناگن چورنگی، فائیواسٹارچورنگی، حیدری، گولی مار، گرومندر، صدر اور ٹاور سٹاپس سے گزرے گی۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد تین لاکھ افراد روزانہ سفر کریں گے۔ شہریوں کی نہ صرف ٹریفک مسائل سے امان ملے گی بلکہ کھٹارا بسوں سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔