Monday, May 13, 2024

وفاق کا کراچی میں آرٹیکل 149کلاز فور کے نفاذ کا فیصلہ

وفاق کا کراچی میں آرٹیکل 149کلاز فور کے نفاذ کا فیصلہ
September 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) کراچی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے وفاق نے آرٹیکل 149 کی کلاز فور کی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ آئین کے آرٹیکل 149 کے مطابق بعض صورتوں میں صوبوں کیلئے ہدایات ہیں جس کے تحت  ہر صوبہ ایگزیکٹو اتھارٹی کا استعمال اس طرح کرے گا کہ وہ وفاق کی ایگزیکٹو اتھارٹی میں حائل نہ ہو یا اسے نقصان نہ پہنچائے اور وفاق کی ایگزیکٹو اتھارٹی کسی صوبے کو ایسی ہدایات دینے پر وسعت پذیر ہوگی جو اس مقصد کیلئے وفاقی حکومت کو ضروری معلوم ہوں۔

کراچی میں کچرے کی سیاست جاری ہے

آرٹیکل 149 کے مطابق وفاق کی ایگزیکٹو اتھارٹی کسی صوبے کوا یسے ذرائع مواصلات کی تعمیر اور نگہداشت کیلئے ہدایات دینے پربھی وسعت پذیر ہوگی جنہیں ہدایت میں قومی یا تذویراتی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا ہو۔ وفاق کی ایگزیکٹو اتھارٹی کسی صوبے کو ایسے طریقے کی بابت ہدایت دینے پر بھی وسعت پذیر ہوگی جس میں اس کے عاملانہ اختیار کو پاکستان یا اس کے کسی حصے کے امن یا سکون یا اقتصادی زندگی کیلئے کسی سنگین خطرے کے انسداد کی غرض سے استعمال کیا جانا ہو۔