Thursday, May 2, 2024

وفاق کا فیصلہ مسترد !!! سندھ حکومت رینجرز اختیارات کے حوالے سے ڈٹ گئی

وفاق کا فیصلہ مسترد !!! سندھ حکومت رینجرز اختیارات کے حوالے سے ڈٹ گئی
December 23, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ حکومت نے رینجرز اختیارات کی سمری مسترد کرنے کے وفاقی حکومت کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے وفاق کی جانب سے رینجرز کو دیے جانے والے اختیارات کو مسترد کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرزکو دیے جانے والے اختیارات پر قانونی مشاورت کے لیے بدھ کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں رینجرز کے اختیارات کو عدالت میں چیلنج کرنے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں پی پی کے قانونی ماہرین اور پارلیمانی رہنما شرکت کریں گے۔