Thursday, April 25, 2024

وفاق کا سندھ کو گیس کی ضرورت پوری کرنے سے انکار

وفاق کا سندھ کو گیس کی ضرورت پوری کرنے سے انکار
January 8, 2020
کراچی (92 نیوز) وفاق نے سندھ کو گیس کی ضرورت پوری کرنے سے انکار کر دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسمبلی میں پالیسی بیان میں کہا آئین میں واضح ہے جس صوبے سے گیس نکلے پہلا حق اس کا ہے، دو وفاقی وزرا نے آئین کے خلاف بات کی ۔ وفاقی کابینہ کے دونوں ارکان  سندھ کا مطالبہ مسترد نہیں کر سکتے۔ سندھ کے وڈے سائیں نے کہا کہ صوبے کے عوام کے مفاد کا تحفظ کرینگے ایک تو گیس نہیں دے رہے دوسرا مہنگی گیس خریدنے پر مجبور کررہے ہیں۔ وزیراعظم کولکھے خط اور جوابی خط کا بھی ذکر کیا۔ موسم سرما کے آغاز سے کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس بحران ہے۔ سندھ میں پچیس سو ایم ایم سی ایف ڈی پیدا ہوتی اور ضرورت پندرہ سو ایم ایم سی ایف ڈی ہے مگر سندھ کو نوسو ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے۔