Friday, May 17, 2024

وفاق چاہتا ہے جو پیسہ دیا جائے کراچی میں لگے لیکن سندھ حکومت پر اعتبار نہیں ، شبلی فراز

وفاق چاہتا ہے جو پیسہ دیا جائے کراچی میں لگے لیکن سندھ حکومت پر اعتبار نہیں ، شبلی فراز
September 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا وفاق چاہتا ہے جو پیسہ دیا جائے کراچی میں لگے لیکن سندھ حکومت پر اعتبار نہیں۔ شبلی فراز کا کہنا تھا وفاقی حکومت اندرون سندھ کے لوگوں کے لیے بھی کام کرے گی۔ کراچی پیکیج میں وفاق کا حصہ 611 ارب روپے ہے ، ریلوے فریٹ کوریڈور کے لیے 131 ارب جبکہ تجاوزات سے متاثرہ افراد کی گھروں میں منتقلی کے لیے 254 ارب روپے رکھے گئے۔ پانی کے منصوبے کے فور کے لیے 46 ارب روپے رکھے گئے۔ کراچی سرکلر ریلوے کے لیے 300 ارب روپے ہوں گے، بحریہ ٹاون  کراچی  کی زمین کے 125 ارب روپے بھی کراچی کے لیے مختص کئے گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا اپوزیشن ایف اے ٹی ایف بلز منظور نہیں کرتی تو ثابت ہو جائے گا انہیں ملکی مفاد سے کوئی سروکار نہیں۔ نون لیگ والے اندر بھیگی بلی، باہر آکر شیر بن جاتے ہیں۔