Thursday, April 25, 2024

وفاق نے خیبر پختونخوا کیلئے فراخدلانہ پیکیج فراہم کیا : پرویز رشید

وفاق نے خیبر پختونخوا کیلئے فراخدلانہ پیکیج فراہم کیا : پرویز رشید
June 6, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ وفاق نے خیبر پختونخوا کےلیے فراخدلانہ پیکیج فراہم کیا، عمران خان اس پیکیج سے مستفید ہوں، بے شک ہمارا شکریہ ادا نہ کریں ۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ عمران خان نے لا قانونیت کی سیاست کو پروان چڑھایا، جبکہ مسلم لیگ (ن)نےخدمت کی سیاست کی۔ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ  بجٹ سےروز مرہ کی اشیائےضرورت کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا۔ تنخواہ اورپینشن لینےوالوں کی آمدن میں اضافہ اوراخراجات میں کمی ہوئی۔ بجٹ اعلان کے بعد قیمتوں،کرایوں، بلوں میں استحکام عمران کی ہرتنقیدکوبلاجوازثابت کررہاہےوہ بجٹ پر تبصرے سے پہلے بجٹ کو پڑھ لیں تو بہتر ہے۔