Saturday, April 27, 2024

وفاق نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کر رہا: مشیر اطلاعات سندھ

وفاق نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کر رہا: مشیر اطلاعات سندھ
January 2, 2017

کراچی (92نیوز) مولابخش چانڈیو اپیکس کمیٹی اجلاس سے باہر آتے ہی جلال میں آ گئے اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مسلسل گولہ باری کرتے رہے۔ انہوں نے کہا وفاق نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہیں کر رہا، وفاق پنجاب کو بھی بدامنی کےسپرد کرنا چاہتا ہے۔ مشیر اطلاعات نے اے ڈی خواجہ کے متعلق سوال کے جواب میں کہا جو گئے وہ خیر سے پھر آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال کے پہلے سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے امن و امان کی ساری گڑبڑ کی ذمہ داری وفاقی حکومت کے سر ڈال دی اور کہا دہشت گردوں کی صوبے میں روک تھام، غیرملکیوں اور مدارس کی رجسٹریشن سمیت تمام کام وفاق کے ہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے اعتراف کیا اسٹریٹ کرائم کی روک تھام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے جو ٹھیک طور پر نہیں نبھائی جارہی۔ مولا بخش چانڈیو نے اطمینان دلایا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اسٹریٹ کرامنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے چکے ہیں، جلد سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا ۔