Friday, September 20, 2024

وفاق میں شہباز شریف، پنجاب میں حمزہ شہباز قائدحزب اختلاف کے امیدوار بن گئے

وفاق میں شہباز شریف، پنجاب میں حمزہ شہباز قائدحزب اختلاف کے امیدوار بن گئے
August 15, 2018
لاہور ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن میں خاندانی سیاست کا ایک اور مظہر سامنے آگیا ، وفاق میں باپ تو پنجاب میں بیٹا اہم عہدے کیلئے نامزد کر دیا گیا ۔ سعد رفیق کی چھٹی ہو گئی ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پہلے فیصلہ کیا گیا تھا کہ پنجاب میں حکومت نہ بننے کی صورت میں سعدرفیق قائد حزب اختلاف ہوں گے مگر اب ان کی چھٹی کر دی گئی ہے ۔ مسلم لیگ  ن کی جانب سے اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ مرکز میں  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف جب کہ پنجاب میں ان کے بیٹے حمزہ شہباز  قائد حزب اختلاف  کیلئے نامزد کئے جائیں گے ۔ جمہوریت کا راگ الاپنے والی ن لیگ میں بدترین آمریت  کی مثالیں ماضی میں بھی موجود رہیں ، شریف خاندان اپنے سوان لیگ کے کسی بھی رہنما کو کسی  بڑے عہدے کے قابل ہی نہیں سمجھتا۔ ماضی میں جب جب اقتدار ملا تو بڑا بھائی وزیراعظم  ، چھوٹا ملک کے اہم ترین صوبے کا وزیر اعلیٰ بن جاتا ہے ،حکومت سے چھٹی ہوئی اور اپوزیشن میں بیٹھنے کی باری آئی توبڑے عہدوں کے لیےوفاق میں  باپ اور پنجاب میں  بیٹا نامزد کر دیا جاتا ہے ۔