Friday, April 26, 2024

وفاق معیشت سنبھالنے میں بری طرح ناکام ، رواں مالی سال کوئی معاشی ہدف حاصل نہ ہوا

وفاق معیشت سنبھالنے میں بری طرح ناکام ، رواں مالی سال کوئی معاشی ہدف حاصل نہ ہوا
June 8, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وفاق معیشت سنبھالنے میں بری طرح ناکام ہو گیا ، رواں مالی سال کوئی معاشی ہدف حاصل نہ کیا جا سکا، جی ڈی پی کی شرح صرف 3.3 فیصد رہی، زرعی شعبے کی ترقی کی شرح بھی گر کر صرف0.8 فیصد پر آگئی، بڑی فصلوں میں شرح نمو بڑھنے کی بجائے 6.5 فیصد کم ہوئی، قومی اقتصادی سروے پیر کو جاری کیا جائے گا۔ وفاق معیشت سنبھالنے میں بری طرح ناکام ہو گیا ،رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے سوموار 10 جون کو جاری ہو گا، اقتصادی سروے کے خدوخال کے مطابق کوئی بھی معاشی ہدف حاصل نہ ہو سکا۔ رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 3.3 فیصد، زرعی شعبے کی ترقی 3.3 فیصد کی بجائے 0.8 فیصد، جنگلات میں شرح نمو 8.5 فیصد کی بجائے 6.5 فیصد، ماہی گیری میں شرح نمو 1.8 فیصد کے ہدف سے 1 فیصد کم اور معدنیات میں شرح نمو مزید 1.9 مزید کم ہوئی۔ پیداواری شعبے کی شرح نمو میں 0.3 فیصد کمی کا رجحان رہا، صنعتی ترقی کا ہدف رواں سال 7.6 فیصد سے کم ہو کر 1.4 فیصد، بڑے صنعتی شعبے کی شرح نمو 2 فیصد کم ہو گئی، چھوٹے صنعتی شعبے کی شرح نمو ٹارگٹ کے مطابق 8.2 فیصد رہی، خدمات، ہول سیل، ریٹیل، ٹرانسپورٹ، مواصلات، مالیات اور انشورنس کے شعبے کی شرح نمو بھی ہدف سے کم رہی۔ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 9.1 فیصد سے زیادہ ریکارڈ ہوئی، جاری کھاتوں کا خسارے میں کمی ہوئی، گزشتہ سال کی نسبت ترسیلات زر میں نو فیصد تک اضافہ ہوا، درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوا۔