Friday, April 26, 2024

وفاق سے کوئی تصادم نہیں چاہتے ،ہمارے تحفظات دورکئے جائیں  : مولابخش چانڈیو

وفاق سے کوئی تصادم نہیں چاہتے ،ہمارے تحفظات دورکئے جائیں  : مولابخش چانڈیو
January 3, 2016
حیدرآباد(92نیوز)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاق کو نقصان پہنچانے والی بات نہیں کی ہے اور نہ ہی وفاق سے کوئی تصادم چاہتے ہیں، ہمارے تحفظات دور کئے جائیں۔ حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ وفاق کو نقصان پہنچانے والی بات نہیں کی ہےنہ ہی وفاق سے کوئی تصادم چاہتے ہیں ہمارے تحفظات ہیں ان کو دور کیا جائے۔ احتساب کا عمل جاری رہنا چاہئے غیر جانب دارانہ احتساب ہی ظالمانہ احتساب ہوتا ہے۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دہشتگرد نہیں کہا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی تاثر ملتا ہے کل عمران خان سے متعلق بات کی تھی جس پر ان کے رہنماؤں کا رد عمل آیا ہے کہ اسپتال میں داخل مریضوں سے ان کا مذہب نہیں پوچھا جاتا ہے میں ان سے کہتا ہوں کہ یہ رعایت اور اسپتالوں کو بھی ملنی چاہئے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام میں میئر کو جو چیزیں چاہئے وہ اختیارات انہیں حاصل ہیں مشرف دور میں مقامی حکومتوں کے باعث صوبائی حکومت کی حاکمیت کا کوئی تصور نہیں تھا۔ مقامی حکومتوں پر جو اختیار نہیں اس پر قانون سازی کی جا سکتی ہے۔