Friday, May 10, 2024

وفاق سے اپنے حقوق چھین کر لیں گے، بلاول بھٹو

وفاق سے اپنے حقوق چھین کر لیں گے، بلاول بھٹو
June 21, 2021

لاہور (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں، وفاق سے اپنے حقوق چھین کر لیں گے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے والدہ بے نظیربھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں کہا بےنظیر بھٹو کے مشن کو مکمل کرنے کے لئے ایسے پاکستان میں کوشاں ہیں جہاں غیر جمہوری قوتیں آج بھی پیپلزپارٹی کے خلاف ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ، وفاق سے اپنے حقوق چھین کر لیں گے، کسی کے کہنے پر اپنے آئینی حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے۔

اُنہوں نے کہا کہ، گورننس کا طعنہ برداشت نہیں کرینگے، جب تک صوبوں کو ان کا شیئر نہیں دینگے گورننس کا مسئلہ رہےگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا، اٹھارویں ترمیم کے بعد این ایف سی نہیں ملا، عوام کی کوئی سن نہیں رہا، صرف لیکچر دیا جا رہا ہے، عوام کے حق کے لئے آخری دم تک جدوجہد کرینگے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، پاکستانی قوم اپنے محسنوں کو فراموش کرتی ہے نہ دشمنوں کو پہچاننے میں غلطی۔

بلاول بھٹو مزید بولے کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان پر فخر ہے، محترمہ کا پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط اور عوام کو خوشحال بنانے کا مشن جاری رکھیں گے۔