Sunday, September 8, 2024

وفاق سیلز ٹیکس کی وصولی صوبوں کے حوالے کرئے  : سندھ کا مطالبہ

وفاق سیلز ٹیکس کی وصولی صوبوں کے حوالے کرئے  : سندھ کا مطالبہ
August 17, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ نے اشیا کے شعبے پر سیلز ٹیکس کی وصولی صوبوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کےمطابق قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں کراچی میں ہوا۔ جس میں چاروں صوبوں اور وفاقی حکومت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سندھ نے اشیا کے شعبے پر سیلز ٹیکس کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت سیلز ٹیکس کی وصولی صوبوں کے حوالے کرے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے سندھ کے مطالبے کی حمایت کی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ کے اجرا میں سنجیدہ نہیں ہے۔ وفاقی حکومت کی وجہ سے ورکنگ گروپ کا جلاس دو بار ملتوی ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کواین ایف سی ایوارڈ میں دی گئی ایک سال کی توسیع غیرقانونی ہے۔