Sunday, May 19, 2024

وفاق سندھ حکومت گرانے کی کوشش کریگا تو نقصان اس کوہوگا ، خورشید شاہ

وفاق سندھ حکومت گرانے کی کوشش کریگا تو نقصان اس کوہوگا ، خورشید شاہ
January 27, 2019
گھوٹکی ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما  اور سابق اپوزیشن لیڈر  کورشید شاہ نے کہا کہ اگر وفاق نے سندھ حکومت کو گرانے کی کوشش کی تو نقصان خود اس کو ہوگا۔ گھوٹکی میں میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے  خورشید شاہ نے کہا  کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطر نہیں بلکہ انہیں خود سے خطرہ ہے ۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ  منی بجٹ  میں کسانوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ، نہیں لگ رہا پی ٹی آئی کی حکومت اپنی مدت پوری کر سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں صرف صنعتکاروں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے ، وہ بھی علم نہیں ہوگا یا نہیں ، ہم تو ان کو فائدہ پہنچنے میں بھی خوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو چلانے کے لئے  حکومت ذمہ دار ہے ،اپوزیشن تو نہیں چلاتی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ  پی ٹی آئی  ابھی تک آئین کو ٹھیک طرح سے سمجھ نہیں سکی، ہم پیکج کے دعوے نہیں  کام کررہے ہیں۔بلاول  بھٹو کی سربراہی میں عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔