Friday, May 3, 2024

وفاق سندھ حکومت کیساتھ ملکر کراچی کے 3 بڑے مسائل حل کرنے جا رہا ہے، وزیراعظم

وفاق سندھ حکومت کیساتھ ملکر کراچی کے 3 بڑے مسائل حل کرنے جا رہا ہے، وزیراعظم
August 29, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ وفاق سندھ حکومت کے ساتھ ملکر کراچی کے تین بڑے مسائل حل کرنے جا رہا ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1299611658336251904?s=20 وزیراعظم نے ٹویٹ میں کہا کراچی کے نالوں کی مکمل صفائی کریں گے، پانی کی نکاسی میں حائل تجاوزات کا خاتمہ، سالڈ ویسٹ اور سیوریج کے مسائل کا مستقل حل نکالنا ترجیح ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی کے اہم مسئلے کو حل کرنا ہے، کراچی کے عوام کا درد پوری قوم محسوس کر رہی ہے۔