Thursday, March 28, 2024

وفاق حکومت نے پولیس اصلاحات کیلئے سفارشات تیار کر لیں

وفاق حکومت نے پولیس اصلاحات کیلئے سفارشات تیار کر لیں
September 27, 2019
 لاہور (92 نیوز) وفاق حکومت نے پولیس اصلاحات کیلئے سفارشات تیار کر لیں۔ اصلاحات پنجاب اور خیبر پختونخوا میں لائی جائیں گی۔ سفارشات کے مطابق پولیس کو بیوروکریسی کے ماتحت کیا جائے گا۔ کارکردگی مانیٹرنگ کے لئے سیاستدانوں کو بھی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ سفارشات کے مطابق تھانوں کی انسپکشن کے لئے پولیس کو ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ون ونڈو ٹربلز شوٹر قائم کیا جائے گا۔ صوبے میں ون ونڈوٹربلزشوٹر کے نام سے چھتیس دفاتر قائم ہوں گے۔ عوامی وسائل کے انتخاب میں ڈپٹی کمشنر مکمل بااختیار ہو گا۔ انکوائریاں، انسپکشن بھی کراسکے گا۔ ادھر پنجاب پولیس نئی تجاویز سے سخت  نالاں ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے نئی تجاویز پر اپنے تحفظات کے بارے میں اہم شخصیات کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔آئی جی پنجاب نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ ہمیں بیشک سرنڈر کر دئیے لیکن اس مسودے کے تحت کام نہیں کرینگے۔