Friday, March 29, 2024

وفاق جب تک شمسی اور ونڈ انرجی کے منصوبے نہیں دیگا ہم بجلی کے بل نہیں دینگے:مرادعلی شاہ

وفاق جب تک شمسی اور ونڈ انرجی کے منصوبے نہیں دیگا ہم بجلی کے بل نہیں دینگے:مرادعلی شاہ
April 30, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ  وفاق جب تک شمسی اورونڈ انرجی کے ،منصوبے نہیں دے گا، بجلی کے بل ادا نہیں کریں گےوفاق بجلی کے معاملے پرنا انصافی اوردھمکیوں کا سلسلہ بند کرے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے آگے ہاتھ جوڑتاہوں  بجلی بلوں کی مدمیں واجب الادا چھیاسٹھ ارب روپے میں سے  کچھ ہی اداکردیں خواجہ آ صف کے قومی اسمبلی  میں  دئیے  گئے بیان پر وزیر خزانہ  سندھ مراد علی شاہ میدان  میں آگئے،کہتے ہیں صوبے کے اسکولوں کو  زائد  بل  بھیجے جا تے ہیں  جبکہ جہاں  بجلی  کا کنکشن  نہیں وہاں بھی بل  بھیج دئیے  جاتے  ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ  عوام غیر قانونی بجلی کے  بل ادا نہیں کریں گےوفاق  ناانصافی کا سلسلہ  بند کرے۔ صوبائی  وزیر کا  مزید کہنا  تھا کہ وفاق سندھ  سے  سستی  گیس  لے کر مہنگی  بجلی  فراہم کرتاہے  ساتھ میں بجلی کاٹنے کی دھمکیاں بھی د یتاہے۔