Sunday, May 12, 2024

وفاق اور پنجاب میں 2 ، 2 وزارتوں کا معاہدہ ہوا تھا، طارق بشیر چیمہ

وفاق اور پنجاب میں 2 ، 2 وزارتوں کا معاہدہ ہوا تھا، طارق بشیر چیمہ
January 23, 2020
لاہور (92 نیوز) قاف لیگ کے رہنماء وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ حکومت کے رویہ سے نالاں ہوگئے، پروگرام ہو کیا رہا ہے؟ میں بولے تحریک انصاف سے وفاق اور پنجاب میں دو دو وزارتوں کا معاہدہ ہوا تھا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کابینہ میں توسیع کے وقت وزیراعظم کو یاد دہانی بھی کرائی لیکن وہ مونس الہٰی کو وزیر نہیں بنانا چاہتے، شجاعت کی تیمارداری نہ کرنے کے سوال پر بولے ہو سکتا ہے کہ عمران خان کے ہاں تیمارداری نہ کرنے کا کلچر ہو۔