Saturday, May 11, 2024

وفاق اور سندھ حکومت میں متفقہ منصوبوں کو تیز کرنے پراتفاق

وفاق اور سندھ حکومت میں متفقہ منصوبوں کو تیز کرنے پراتفاق
January 1, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ حکو مت اور وفاقی حکومت میں جن منصوبوں پراتفاق ہے انہیں تیز کیا جائے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ وزارت خزانہ پر اسد عمر کو بریف کیا گیا ہے۔ اسدعمر کا کہنا تھا منصوبوں کی رفتار تیز ہوگئی، ترقیاتی عمل تیز کرنیکی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت کراچی بحالی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گورنرسندھ، فردوس شمیم نقوی، میئر وسیم اختر، محمد حسین بھی شریک تھے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اجلاس میں 162 ارب روپے کے منصوبے پر بھی بات ہوئی، وزیراعلیٰ سے ملاقات کریں گے اور مدد مانگیں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کے فور پر سندھ حکومت سے بات کریں گے، وفاق کے فور کے منصوبے پر وفاق تیار ہے،وزارت خزانہ پر اسد عمر کو بریف کیا گیا ہے۔ ادھر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ آج کے دورے کا مقصد یہ تھا کہ وفاق کی جانب سے جو کراچی میں منصوبے جاری ہیں ان کی پیش رفت کو دیکھا جائے، گرین لائن پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فروری کے شروع میں وزیراعظم کراچی آئیں گے اور منصوبوں کا افتتاح کریں گے،کراچی میں پانی کی شدید کمی ہے۔ اسدعمر کہتے ہیں کہ منصوبوں کی رفتار تیز ہوگئی،ترقیاتی عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے ، حکومت کے محدود وسائل میں رہتے ہوئے کام کرنا ہے ۔حکومت کی شراکت تک نجی شعبے کیلئے کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر نے دوران اجلاس کہا کہ سیاست ہر سیاسی جماعت کا حق ہے،جمہوری نظام میں سیاست جہاں عوام کی بہتری کا نام آئے وہاں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو ماڈرن ٹرانسپورٹ کا نظام دینا ہے ،ماڈرن ٹرانسپورٹ کا نظام لانے کیلئے وفاق نے ذمے داری لے لی ہے، لوگ کہتے تھے تحریک انصاف کراچی سے ایک سیٹ بھی نہیں جیتے گی۔ اسد عمرمزید بولے کہ مقامی حکومت میں تحریک انصاف کے میئر نہیں ہیں، بغیر وسائل اور بغیر اختیار کا مقامی حکومت کا نظام بنایا ہوا ہے، مقامی حکومت با اختیار ہوتی تو کراچی میں تیزی سے کام کرسکتے تھے۔واحد شہر کراچی ہے جس کیلئے عمران خان بار بار کہتے ہیں اسد اس کیلئے کچھ کرنا ہے، آج بھی شہر کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر چل رہے ہیں۔