Saturday, April 27, 2024

وعدے پورے نہ کرنے پر میئر میکسیکو کو زنانہ لباس پہنا کر پریڈ کرائی گئی ‏

وعدے پورے نہ کرنے پر میئر میکسیکو کو زنانہ لباس پہنا کر پریڈ کرائی گئی ‏
August 6, 2019
میکسیکو سٹی(نیٹ نیوز) میکسیکو کے ایک قصبے میں عوام نے انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدے پورے نہ کرنے پر میئر کو انوکھی سزا دی اور انہیں زنانہ لباس پہنا دیا اور سڑکوں پر گھمایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سان انڈریاس پیورٹو ریکو کے میئر جاویر جیمنیز نے وعدہ کیا تھا کہ وہ الیکشن جیتنے کے بعد علاقے میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی کا نظام بہتر بنائیں گے ، تاہم بعد میں انہوں نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیا۔ میئر کی بہانے بازیوں سے تنگ عوام میئر کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور میئر اور میونسپل کمیٹی کے عہدیدار کو عورتوں والے کپڑے پہنا دئیے اور انہیں چار دن تک قصبے کی سڑکوں پر گھمایا۔ سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر کے لوگوں نے اس عمل کو سراہا اور ہر جگہ کرپٹ حکمرانوں کو ایسی ہی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔