Tuesday, May 14, 2024

وعدے وفا نہ ہوئے!!! ریہام کے لندن میں صحافیوں اور میڈیا ہاﺅسز سے رابطے

وعدے وفا نہ ہوئے!!! ریہام کے لندن میں صحافیوں اور میڈیا ہاﺅسز سے رابطے
November 3, 2015
لندن (92نیوز) ریہام خان لندن میں صحافیوں اور میڈیا ہاﺅسز سے ملنے میں مصروف ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ریہام خان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ لندن میں صحافیوں اور میڈیا ہاو¿سز سے رابطے کر رہی ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر سرفراز نواز نے انکشاف کیا ہے کہ ریہام خان انٹرویو دینے اور اپنی یادداشتوں کے لیے دس لاکھ پاو¿نڈز مانگ رہی ہیں۔ ریہام خان کے قریبی ذرائع کے مطابق ان سے ہونے والے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔ ریہام خان کو سینیٹر بنانے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا۔