Friday, April 26, 2024

وعدہ کرتے ہیں کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلا کر رہیں گے ، چودھری سرور

وعدہ کرتے ہیں کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلا کر رہیں گے ، چودھری سرور
September 6, 2020
لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا چھ ستمبر قومی ولولوں کی یاد تازہ کرنے کا یوم تجدید عہد ہے۔ وعدہ کرتے ہیں کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلاکر رہیں گے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کی جانب سے یوم دفاع پر پرچم کشائی نجی یونیورسٹی لاہور میں تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر چودھری محمد سرور کہنا تھا بھارت پاکستان کے خلاف کوئی بھی حرکت کر کے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گا۔ پاکستان دشمن کو ہر وقت نشانہ عبرت بنانے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج موجود ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔ ملکی سرحدوں کے لیے جان قربان کرنیوالوں کو قوم کا سلام۔ چودھری محمد سرور بولے پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ پاک فضائیہ نے ہمیشہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یوم دفاع پر پیغام میں کہا یوم دفاع پاکستان دشمن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جانے کی یاد دلاتا ہے۔ 6 ستمبر کو ہماری مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔ جنگ ستمبر میں بری افواج  کے جوانوں نے مادر وطن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ فضائیہ اور بحریہ کے جوانوں نے بھی لازوال شجاعت اور جوان مردی  کا مظاہرہ کیا۔ جنگ ستمبر کے دوران ایم ایم عالم نے غیرمعمولی بہادری اور فضائی مہارت کی تاریخ رقم کی۔ جنگ ستمبر میں دشمن کے  کراچی پر قبضہ کے ارادے کو   پاکستان نیوی نے نیست و نابود کیا ۔ نوجوان نسل کو یاد رکھنا چاہئیے کہ ہم  شہیدوں کے لہو کی بدولت آزاد فضاء میں  سانس لے رہے ہیں ۔ پاکستان کا ہر فرد مادر وطن کے تحفظ کے لئے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ پوری قوم مسلح افواج کی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتی ہے۔