Saturday, May 18, 2024

وطن کیلئے بیٹے قربان کرنیوالی ماﺅں کو سلام !!! شہداء کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے: نوازشریف

وطن کیلئے بیٹے قربان کرنیوالی ماﺅں کو سلام !!! شہداء کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے: نوازشریف
June 15, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ان ماوں کو سلام جنہوں نے اپنے بیٹے مادر وطن کےلئے قربان کیے۔ وزیراعظم نوازشریف نے آپریشن ضرب عضب کا ایک سال مکمل ہونے اور دہشت گردوں کے خلاف ملنے والی شاندار کامیابیوں پر پاک فوج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ شہداءکی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے، جن ماوں نے اپنے بیٹوں کی قربانی دی، ان کے بھی شکرگزار ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ پاک فوج نے ایک مشکل اور پرخطر جنگ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ضرب عضب دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا مظہر ہے۔ دنیا کو جان لینا چاہیے کہ پاکستان کامیابی کے ساتھ دہشت گردی کا قلع قمع کر رہا ہے اور یہ جنگ اب آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ پاک فوج نے دشمن کی کمرتوڑ دی ہے اسی لئے اب بھاگ رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعظم نے ان ماو¿ں کو بھی سلام پیش کیا جنہوں نے اس جنگ میں اپنے بیٹوں کی قربانی دی، پوری قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔