Thursday, April 18, 2024

وطن کا وفادار دہشتگرد نہیں ہوسکتا،والد نقیب اللہ محسود

وطن کا وفادار دہشتگرد نہیں ہوسکتا،والد نقیب اللہ محسود
January 22, 2018

کراچی ( 92 نیوز) راؤ انوار کے ہاتھوں جعلی پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود کے والد کراچی پہنچ گئے ۔ نقیب اللہ کے والد نے کہا کہ وطن کا وفادار دہشت گرد نہیں ہوسکتا ۔ اب کسی کے ساتھ ایسا نہیں ہوگا ۔  قوم کا شکریہ ادا کرنے کو الفاظ نہیں۔

نقیب اللہ کے والد کی موجودگی میں سہراب گوٹھ میں جرگہ ہوا، جس میں قبائلی عمائدین، پختون برادری، سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر جعلی پولیس مقابلوں سے شہرت یافتہ راو انوار کے خلاف نعرے بازی کی گئی

نقیب اللہ کے والد کا کہنا تھا کہ نقیب امن پسند اور بے گناہ تھا، میرے بیٹے کو اپنے ملک سے بے پناہ محبت تھی۔

نقیب کے والد نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور ساتھ دینے پر پوری قوم کا شکریہ بھی ادا کیا ۔