Friday, May 17, 2024

 وطن عزیز کو آج پھر 6 ستمبر جیسی صورتحال کا سامنا ہے،وزیراعظم

 وطن عزیز کو آج پھر 6 ستمبر جیسی صورتحال کا سامنا ہے،وزیراعظم
September 6, 2019
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع و شہدا اوریکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، وطن عزیز کو آج پھر 6 ستمبر جیسی صورت حال کا سامنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا  1965میں اس دن بہادر افواج نے ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے، وزیراعظم آج مظفر آباد بھی جائیں گے ، کشمیری شہدا کی یاد میں تقریب سے خطاب کرینگے۔