Saturday, April 27, 2024

وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والوں میں سپاسی سید نصیر عباس شہید بھی شامل

وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والوں میں سپاسی سید نصیر عباس شہید بھی شامل
September 6, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والوں میں سے ایک سپاسی سید نصیر عباس شہید بھی ہیں۔ سید نصیر عباس نے ساتئیس برس کی عمر میں جام شہاسدت نوش کیا ۔ وہ شہادت سے سات برس قبل بائیس آزاد کشمیر ریجمنٹ میں بھرتی ہوئے ۔ سید نصیر عباس بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھے ۔ وطن سے محبت کا جذبہ انہیں پاک آرمی میں لے آیا۔ 26 فروری 2016 کی رات وزیرستان میں ایک جھڑپ میں کئی دہشتگردوں کو جنہم واصل کیا اور خود شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔ سید نصیر عباس شہید کی والدہ کہتی ہیں کہ اللہ نے بہت بڑا رتبہ دیا ہے۔ باقی بیٹے بھی وطن پر قربان کر سکتی ہوں۔سید نصیر عباس شہید کا والد کے ساتھ دوستوں جیسا تعلق تھا۔ بوڑھے باپ کا سہارا گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹاتا اور والدین کی خدمت کرتا تھا ۔ بھائیوں کو بھی سید ںصیر عباس کی شہادت پر فخر ہے ۔ دوسری طرف اٹھائیس سالہ کیپٹن عمیر عباسی بہن بھائیوں میں سب سے بڑے اور والدین کے فرمانبردار تھے۔ وطن سے محبت اور قوم کی خاطر جان دینے کا جذبہ انہیں پاک آرمی میں لے آیا ۔ عمیر عباسی نے ۲۷ فروری ۲۰۱۶ کو آپریشن ضرب عضب میں دشمنوں کا مقابلہ کرتے جام شہادت نوش کیا۔ شہید کی والدہ کا کہنا ہے بیٹے کی جدائی کا غم بہت ہے مگر شہادت ایسا رتبہ ہے کہ اللہ نے سو بیٹے بھی دیے ہوتے تو وہ بھی وطن کیلئے قربان کر دیتی۔کیپٹن عمیر عباسی شہید کے والد کا کہنا ہے انکا چھوٹا بیٹا بھی پاک فوج میں ہے ۔ اسے بھی وطن کی سلامتی پر قربان کرنا پڑا تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔عمیر کی بہن کہتی ہیں وطن کی سلامتی پر دونوں بھائی بھی قربان کرسکتی ہوں۔ کیپٹن عمیر عباسی شہید نے آخری تحریر میں لکھا اللہ سے دعا کرتا ہوں والدین کی محبت رب کی محبت پر غالب نہ آجائے۔