Wednesday, May 22, 2024

وشی ہڈے سوگا جاپان کے نئے وزیر اعظم منتخب

وشی ہڈے سوگا جاپان کے نئے وزیر اعظم منتخب
September 16, 2020

ٹوکیو ( 92 نیوز) وشی ہڈے سوگا جاپان کے نئے وزیرِاعظم منتخب ہوگئے ،  شنزو آبے کے استعفیٰ کے بعد حکمران جماعت نے حال ہی میں انہیں پارٹی سربراہ منتخب کیا تھا۔

جاپانی پارلیمان نے سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعظم کے دست راست وشی ہیڈے سوگا کو نیا وزیراعظم منتخب کر لیا ہے ، وشی ہڈے سوگا کا کہناہے کہ وہ ایسے لوگوں کو کابینہ کا حصہ بنائیں گے جو اصلاحات لانے اور بہترین انداز میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

انہون نے کہا کہ  وہ ایسے لوگوں کو چنیں گے  جو جاپانی عوام کی خدمت کر سکیں ۔ مقامی میڈیا کے مطابق سوگا کم و بیش 50 فیصد پرانے وزرا کو برقرار رکھیں گے۔

نو منتخب وزیراعظم کو کورونا وبا سے متاثرہ معیشت اور جوانوں کی کم آبادی جیسے چیلنجز درپیش ہیں۔