Thursday, April 18, 2024

وسیم باری قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر مقرر

وسیم باری قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر مقرر
September 9, 2016
لاہور(92نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کی جگہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں وسیم باری بطور مینجر منتخب کر لیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انتخاب عالم کی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے خدمات کو سراہا ہے ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ انتخاب عالم نے پاکستان کرکٹ کیلئے شاندار خدمات سرانجام دیں  خصوصاً دورہ انگلینڈ میں کھلاڑیوں کو پوری رہنمائی فراہم کرتے رہے جس کی وجہ سے وہ ماضی کی طرح  کسی صورتحال سے دوچار ہونے سے بچے رہے۔  پی سی بی نے متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی ہوم سیریز کیلئے وسیم باری کو مینیجر مقرر کیا ہے کیونکہ انتخاب عالم  کا کنٹریکٹ 30 ستمبر کو ختم ہورہا ہے ۔