Thursday, March 28, 2024

وسیم اکرم کا دل کراچی کو پانی میں ڈوبا دیکھ کر افسردہ

وسیم اکرم کا دل کراچی کو پانی میں ڈوبا دیکھ کر افسردہ
July 27, 2020

لاہور ( 92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا دل کراچی کو پانی میں ڈوبا دیکھ کر افسردہ ہو گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  وسیم اکرم کا ٹویٹر  پیغام میں کہنا ہے پانی کی زد میں کراچی کی فوٹیج دیکھ کر ان کا دل تمام متاثرہ افراد کے  ساتھ ہے، ان کا کہنا ہے وہ یہ نہیں کہہ سکتے انہیں حیرت نہیں ہے کہ ایک بار پھر ایسا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  جو کچھ ہوا کیا یہ ہمیں جگانے کے لیے کافی نہیں؟، اپنے خوبصورت شہر کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔