Sunday, September 8, 2024

وسیم اکرم پر گولی میں نے نہیں چلائی !!! مالک کے کہنے پر گاڑی بھگائی: فائرنگ کیس میں گرفتار ڈرائیور کا پولیس کو بیان

وسیم اکرم پر گولی میں نے نہیں چلائی !!! مالک کے کہنے پر گاڑی بھگائی: فائرنگ کیس میں گرفتار ڈرائیور کا پولیس کو بیان
August 9, 2015
کراچی (92نیوز) وسیم اکرم کی گاڑی پرفائرنگ کیس میں گرفتار ڈرائیور الطاف نے پولیس کو بیان قلمبند کرا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مایہ ناز فاسٹ بولر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی گاڑی پرفائرنگ کیس میں گرفتار ڈرائیور الطاف کے مطابق اس نے وسیم اکرم کی گاڑی پر گولی نہیں چلائی۔ گاڑی کو ٹکر ماری تو وسیم اکرم گھبرا گئے اور باہر آ کر شدید غصے کا اظہار کیا اور تلخ زبان استعمال کی۔ ڈرائیور الطاف کے مطابق وہ نہیں جانتا تھا کہ گاڑی میں وسیم اکرم سوارہیں، گاڑی بھگانے کا حکم مالک نے دیاتھا۔