Wednesday, April 24, 2024

وسیم اکرم نے سی ویو پر کچرے کی ویڈیو اپ لوڈ کردی

وسیم اکرم نے سی ویو پر کچرے کی ویڈیو اپ لوڈ کردی
October 5, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں ساحل پر پھر گندگی کے ڈھیر لگ گئے، سمندر میں پھینکا جانے والا کچرا ساحل پر جمع ہوگیا، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اہلیہ کو سی ویو پہنچے تو وہاں کی حالت دیکھ کر افسوس کا اظہار کیا، میڈیا پر خبر نشر ہوئی صفائی کے کام کا آغاز کردیا گیا۔ کراچی کے ساحل پر گندگی، اتوار کو تفریح کرنے والے گھموم پھر کر چلے گئے۔ پیچھے کچرے اور گندگی کے ڈھیر چھوڑ گئے۔ سمندر میں پھینکا جانے والا کچرا بھی لہروں کے ساتھ ساحل پر آگیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اہلیہ کے ساتھ چہل قدمی کے لئے نکلے تو سی ویو کی حالت دیکھ کر افسوس کا اظہار کیا۔ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں ساحل کی حالت دیکھائی۔ شہریوں نے بھی سی ویو کی حالت پر افسوس کا اظہار کیا۔ میڈیا پرخبریں نشر ہوئی تو انتظامیہ کو بھی ہوش آیا۔ مشینری  لیکر ساحل پرپہنچے اور صفائی کاکام شروع کردیا۔ انتطامیہ کا کہنا ہے تھا کہ شہری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کچرہ کچرے دان میں ڈالیں ناکہ ساحل پر۔