Thursday, April 25, 2024

وسیم اکرم نے روٹی بنانا سیکھ لی

وسیم اکرم نے روٹی بنانا سیکھ لی
April 11, 2020

لاہور ( 92 نیوز) کورونا وائرس  کے باعث کھیلوں کے بڑے ایونٹ منسوخ ہوچکے ہیں ، کھلاڑی گھروں میں رہتے ہوئے  مختلف سرگرمیاں انجام دینے میں مصروف  ہیں ، لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے  کچن میں جا کر روٹی  بنانا سیکھ لی ،جبکہ فیفا کے صدر نے کورونا وائرس کی وجہ سے فٹبال میچز کے دوبارہ انعقاد کی مخالفت کرد ی ۔

کورونا وائرس سے معاملات زندگی سمیت کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہو چکی ہیں  ، کھلاڑی  گھروں میں رہتے ہوئے مختلف سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں ۔

دنیا بھر میں بیٹسمینوں  کو اپنی گھومتی باؤلنگ سےپریشان کرنے والےکنگ آف سوئنگ  وسیم اکرم  نے کورونا وائرس کے دوران کچن کا رخ کر  کے روٹی بنانا سیکھ لی  ، شنیرا اکرم نے  انکی تصویر شئیر کرتے دوسرے مردوں  کو بھی بیگمات کے ساتھ ہاتھ بٹانے کی ترغیب  دی ۔

فیفا کے صدر گیانی ان فین ٹینو نے کہا ہے  کہ کوئی بھی لیگ انسانی جانوں سے زیادہ قیمتی اور ضروری نہیں۔ کورونا وائرس سے  حالات مکمل طور پر صحیح ہونے تک ہمیں انتظار کرنا پڑے تو  کرنا چاہیے،

مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان  ہیری میگیور کورونا وائرس کے بحران میں فوڈ پیکج تقسیم کرینگے  ، ہیری کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے مجبور لوگوں کی مدد کرنے کی خوشی ہے ۔