Friday, March 29, 2024

وسیم اکرم اور شنیرا جلد ہی پاکستانی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے

وسیم اکرم اور شنیرا جلد ہی پاکستانی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے
February 13, 2020
 کراچی (92 نیوز) وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا جلد ہی پاکستانی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ سپر اسٹار وسیم اکرم اور انکی اہلیہ شنیرا اکرم جلد ہی پاکستانی فلم منی بیک گارنٹی میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جس میں وہ حقیقی جوڑے کے طور پر نظرآئیں گے ۔ فیصل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں کئی نامور فنکار جلوہ گر ہوں گے۔ شنیرا اکرم نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شوٹنگ کے دوران اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا بارہ روز تک فلم کی شوٹنگ کرانا بہت سخت تجربہ رہا۔ نیند پوری نہیں ہو سکی، تھکاوٹ بھی رہی، زبان کا سمجھ آنا نہ بھی پریشانی کا سبب بنا تاہم فیصل قریشی اور انکی ٹیم کیساتھ کام کرکے اچھا لگا اور بہت کچھ سیکھا ۔ شنیرا نے اپنی پوسٹ میں فلم کی کہانی کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔ شنیرا اکرم اپنے خاوند وسیم اکرم کیساتھ کئی ٹی وی کمرشلز اور فیشن شوز میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہنے کیساتھ مختلف سماجی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بھی پیش پیش رہتی ہیں۔