Friday, May 3, 2024

وسیم اکرم 54 سال کے ہو گئے

وسیم اکرم 54 سال کے ہو گئے
June 3, 2020

لاہور ( 92 نیوز) سوئنگ کے سلطان پاکستانی لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم  کی زندگی کی 54ویں اننگز مکمل ہو گئیں ۔ وسیم اکرم کو ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر کا اعزاز حاصل ہے، ورلڈکپ 1992 کے فائنل میں شاندار باؤلنگ کی بدولت مین آف دی میچ قرار پائے۔

ورلڈکپ 1992کے فائنل میں جادوئی بولنگ سے پاکستان کو چیمپئن بنانے والے ہیرو وسیم اکرم آج اپنی 54ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔کرکٹ کی دنیا کا بڑا نام وسیم اکرم3جون 1966کو لاہور میں پیدا ہوئے،  وسیم اکرم کا کرکٹ کیرئیر بہت شاندار رہا، انہوں نے ایک سو چار ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں حاصل کیں، تین سو چھپن ون ڈے کھیلے، اور پانچ سو دو شکار کیے۔

ورلڈکپ 2003 کے دوران ون ڈے میں 500وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بولر بنے ، وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے واحد فاسٹ باؤلر بھی ہیں۔

سابق کپتان نے ورلڈکپ 1992کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف لگاتار دو وکٹیں لے کر قومی ٹیم کو ورلڈ چیمپئن بنانے میں اہم کردادر ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

سوئنگ کے سلطان سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے 4 مارچ 2003 کو کرکٹ کو خیر باد کہا،آئی سی سی اور پی سی بی نے بھی سابق فاسٹ باؤلر کوسالگرہ کی مبارکباد دی ۔