Saturday, April 20, 2024

وسیم اخترپر قائم مقدمات میں دم نہ ہونیکی وجہ سے بلاجواز طول دیا جارہا ہے : نائلہ وسیم اختر

وسیم اخترپر قائم مقدمات میں دم نہ ہونیکی وجہ سے بلاجواز طول دیا جارہا ہے : نائلہ وسیم اختر
October 26, 2016
کراچی(92نیوز)میئر کراچی کی اہلیہ کاکہناہے کہ وسیم اخترپرقائم مقدمات میں دم نہ ہونیکی وجہ سے بلاجواز طول دیاجارہاہے بارہ مئی  کے مقدمہ کے تمام کرداروں کوشامل تفتیش کیاجائے۔ تفصیلات کےمطابق مصطفیٰ کمال کے بعد میئر کراچی  وسیم اختر کی اہلیہ کا سانحہ بارہ مئی کی از سرنو تفتیش کا مطالبہ کردیا ۔ نائلہ وسیم اختر نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر وزیراعلیٰ سمیت سب کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ  وسیم اختر کے خلاف کیسز جھوٹ کا پلندہ اور سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائلہ وسیم کاکہناتھا کہ وہ وسیم اختر کی رہائی کے لئے وزیر اعظم ، چیف جسٹس گورنر کے پاس بھی گئیں مگرمایوسی ہوئی اب حقائق لیکرعوام کے پاس جانیکافیصلہ کیا ہے ۔