Saturday, April 27, 2024

وسیم اختر پر مقدمات‘ سندھ حکومت نے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنا دی

وسیم اختر پر مقدمات‘ سندھ حکومت نے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنا دی
August 30, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کے نومنتخب مئیر وسیم اختر کے خلاف سنگین مقدمات میں تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔ جے آئی ٹی اپنی رپورٹ پندرہ روز میں حکومت سندھ کو پیش کرے گی۔ وسیم اختر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری سمیت اڑتیس مقدمات درج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک کے بعد ایک مشکلات تو جیسے وسیم اختر کے پیروں کی زنجیریں بن گئیں۔ کبھی قائد ایم کیوایم کی اشتعال انگیز میں سہولت کاری تو کبھی دہشت گردوں کے علاج معالجے میں سہولت کاری کامعاملہ ان کے گلے کا ہار بنا ہوا ہے۔ کراچی کے نومنتخب مئیر وسیم اختر کے خلاف سنگین مقدمات میں سندھ حکومت نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیدی۔ جے آئی ٹی اپنی رپورٹ 15 روز میں حکومت سندھ کو پیش کرے گی۔ جے آئی ٹی میں ایم آئی، پولیس، رینجرز سمیت مختلف ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہیں۔ جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی سطح کا افسر کرے گا۔ ادھر وسیم اختر پر کل اڑتیس مقدمات قائم ہیں جن میں اشتعال انگیز تقریر کے 25 مقدمات‘ سولجر بازار میں انتخابی مہم کے دوران جلاو گھیراو اور ہنگامی آرائی کا مقدمہ‘ پانچ جو ن کو وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے مٹکے توڑنے اور احتجاج کا مقدمہ‘ 5 جولائی کو اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ‘ ملیر اور تھانہ سچل میں دو مقدمات اور تھانہ ایئرپورٹ میں درج سات مقدمات شامل ہیں۔