Friday, April 26, 2024

وسیم اختر نے سانحہ بارہ مئی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا

وسیم اختر نے سانحہ بارہ مئی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا
August 24, 2016
کراچی (92نیوز) سانحہ 12 مئی کے عبوری چالان میں ایم کیو ایم کے نامزد مئیر کراچی وسیم اختر‘ رکن سندھ اسمبلی محمد عدنان، کامران فاروقی سمیت 56 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ 92 نیوز نے کاپی حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے سانحہ بارہ مئی کا عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کر دیا جس میں ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر‘ اراکین سندھ اسمبلی محمد عدنان اور کامران فاروقی سمیت چھپن افراد کو باقاعدہ ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ چالان کے مطابق وسیم اختر نے سانحہ بارہ مئی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ وسیم اختر ہی کی نشاندہی پر اہم ملزم اسلم کالا کو گرفتار کرکے سانحہ بارہ مئی کی قتل و غارت گری میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ چالان کے مطابق وسیم اختر سمیت دیگر ملزموں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ جے آئی ٹی کیلئے اعلیٰ حکام سے رجوع کیا ہے۔ مزید شواہد کیلئے پیمرا سے سانحہ بارہ مئی کی سی ڈیز حاصل کی جائیں گی۔ عدالت نے عبوری چالان منظور کرتے ہوئے حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔