Thursday, May 9, 2024

وسیم اختر اور کامران ٹیسوری ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینرز منتخب

وسیم اختر اور کامران ٹیسوری ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینرز منتخب
October 5, 2017

کراچی (92 نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے وسیم اختر اور کامران ٹیسوری کو ایم کیو ایم پاکستان کا ڈپٹی کنوینرز منتخب کرلیا ۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بہادر آباد آفس میں ہوا ۔ اجلاس میں دو نئے ڈپٹی کنوینرز کا انتخاب عمل میں آیا ۔

مشترکہ طور پر میئر کراچی سیم اختر اور کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینرز منتخب کرلیا گیا ۔
اجلاس میں کراچی کے حالات اور خواتین پر چاقو سے بڑھتے حملوں پر بھی بات چیت کی گئی ۔

اس انوکھی واردات کے طریقہ اور ملزموں کی گرفتاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ۔