Sunday, September 8, 2024

وسطی کرم ایجنسی میں شدت پسندوں نے 10 مزدوروں کو اغوا کر لیا

وسطی کرم ایجنسی میں شدت پسندوں نے 10 مزدوروں کو اغوا کر لیا
August 10, 2015
کرم ایجنسی (92نیوز) وسطی کرم ایجنسی کے علاقہ سرکئی میں نامعلوم افراد نے 10مزدوروں کو اغوا کر لیا ہے۔ اغوا ہونے والے مزدور سڑک کی تعمیر میں مصروف تھے اور قریبی سکول میں رہائش پذیر تھے، شرپسندوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ سرکئی میں زیر تعمیر سڑک پر کام کرنے والے دس مزدوروں کو شدت پسندوں نے اغوا کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مزدور کام کرنے بعد نزدیکی سکول میں رہائش پذیر تھے کہ شدت پسندوں نے دھاوا بول دیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تا ہم کوئی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں لائی جاسکی۔