Friday, May 17, 2024

وسطی پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹروےایم تھری لاہور سے عبدالحکیم تک بند

وسطی پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹروےایم تھری لاہور سے عبدالحکیم تک بند
December 25, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وسطی پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹروےایم تھری لاہور سے عبدالحکیم تک بند کردی گئی۔

ساہیوال اور گردونواح بھی شدید دھند ہے، کمیر، نورشاہ، ہڑپہ، اوکاڑا اور دیگر مقامات پر حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی۔

شرقپورشریف اور گردونواح میں دھند کے ڈیرے ہیں، حد نگاہ 10 میٹر رہ گئی۔ دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔