Monday, May 13, 2024

وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان

وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان
October 22, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو گا۔ وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

جمعہ سے اتوار تک ملک کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوںگی۔ پہاڑوں پر برف پڑے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آج رات سے بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، ایبٹ آباد اور پشاور میں بارش کا امکان ہے۔ اسی دوران چند مقامات پر ژالہ باری اور پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، اٹک، ملتان ، بہاولپور سمیت بعض اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔