Tuesday, April 23, 2024

وسطی لندن کی عدالت نے پاکستانی بزنس مین عارف نقوی کی امریکا حوالگی کا فیصلہ سنا دیا

وسطی لندن کی عدالت نے پاکستانی بزنس مین عارف نقوی کی امریکا حوالگی کا فیصلہ سنا دیا
January 28, 2021

لندن (92 نیوز) وسطی لندن کی عدالت نے پاکستانی بزنس مین ابراج گروپ کے عارف نقوی کو امریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ نے فیصلہ دیا کہ عارف نقوی کو امریکا کے حوالے کیا جائے گا وہ وہاں جاکر مقدمات کا سامنا کریں۔

عارف نقوی کے وکیل لندن کی ہائیکورٹ میں فیصلے کیخلاف اپیل کریں گے۔ عارف نقوی کیخلاف فیصلہ سینئر جج نے سنایا۔