Friday, March 29, 2024

وسطی ایشیائی ریاستوں سے مہمان موسمی پرندوں کی بلوچستان آمد شروع

وسطی ایشیائی ریاستوں سے مہمان موسمی پرندوں کی بلوچستان آمد شروع
October 7, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز ) وسطی ایشیائی ریاستوں سے مہمان مو سمی پر ندوں کی بلو چستان کے مختلف علا قوں میں آ مد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ، یہ مہمان پر ندے بلو چستان میں 5ماہ تک رہتے ہیں جس کے بعد یہ اپنے علاقوں میں وا پس لوٹنا شروع ہو جا تے ہیں ۔ ستمبر کے آ خری ہفتے میں موسم سرد ہو تے ہی لاکھوں پرندوں نے سائبیریا اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے میدانی خطوں کی طرف پروازکر نا شروع کر دیا۔ سردی کی شدت سے بچنے اور خوراک کی تلاش کے لئے یہ پرندے ہزاروں میل کی پروازطے کرکے اپنے منتخب ٹھکانوں پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ بلوچستان میں ورلڈ وائلڈ لائف کے تر جمان محمد یحیی مو سی خیل نے بتا یا کہ مہمان موسمی پرندے کونج ،شاہین، تلور، بٹیر اور مرغابیاں بلو چستان میں افزائش نسل بھی کرتے ہیں۔ محمد یحیی مو سی خیل کے مطابق کونج اور شاہین سمیت دیگر پرندوں کے شکار پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے مگر لوگ پھر بھی ان پر ندوں کا شکار کر تے ہیں۔ یہ پرندے جن علاقوں میں اپنے ٹھکانے بناتے ہیں وہ علا قے ان کی چہچہاہٹ سے گونجتے رہتے ہیں۔فروری کے وسط میں جیسے ہی موسم بدلنا شروع ہوتا ہے یہ مہمان پرندے واپسی اپنے علاقوں میں واپسی کا سفر شروع کردیتے ہیں۔