Friday, April 26, 2024

وسطی امریکی ملک نکاراگوا میں حکومت مخالف پر تشدد مظاہرے 5 ویں روز بھی جاری

وسطی امریکی ملک نکاراگوا میں حکومت مخالف پر تشدد مظاہرے 5 ویں روز بھی جاری
April 23, 2018
مناگوا (92 نیوز) وسطی امریکی ملک نکاراگوا میں حکومت مخالف پر تشدد مظاہرے پانچویں روز بھی جاری ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق احتجاج میں پانچ دن میں تیس مظاہرین ہلاک ہو گئے۔ نکارا گوا کے دارالحکومت مناگوا سمیت ملک کے کئی علاقوں میں مظاہرین سوشل سکیورٹی پلان میں تبدیلی اور پینشنز کی رقم کم کرنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ احتجاج 5 روز قبل شروع ہوا اور ہر گزرتے دن کیساتھ اس میں شدت آتی گئی۔ 5 روز میں ملک میں احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔ گزشتہ روز احتجاج کی لائیو کوریج کے دوران ایک صحافی بھی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ مظاہرین نے اب پولیس پر حملے اور دکانیں اور مارکیٹیں لوٹنا شروع کر دی ہیں۔