Saturday, May 4, 2024

وسائل کا 72 فیصد  سندھ دیتا ہے ، پنجاب  57  فیصد  لے جاتا ہے : قائم علی شاہ

وسائل کا 72 فیصد  سندھ دیتا ہے ، پنجاب  57  فیصد  لے جاتا ہے : قائم علی شاہ
May 7, 2016
سکھر(92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ  آزمائش  آئی تو پیپلز پارٹی  پیچھے نہیں ہٹے گی ملک کے وسائل کا  بہتر فیصد سندھ دیتا ہے لیکن بڑا حصہ پنجاب لے جاتاہے۔ سائیں سرکار نے این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم کو ضرورت کے مطابق دینے کی تجویز دے دی ۔ تفصیلات کےمطابق سکھر میں سندھ  ہائی کورٹ  بار کی  تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے  کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے  دورمیں اپوزیشن کو برداشت کیا لیکن ان کی  راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جار ہی ہیں پیپلز پارٹی  آزمائش میں پیچھے نہیں ہٹے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے  شکوہ  کیا  کہ   ملک کے وسائل کا بہتر فیصد حصہ سندھ دیتا ہے  لیکن پنجاب  آمدنی کا ستاون  فیصد  لے  جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی جب بھی  اقتدار میں آئی لوگوں کو روزگار ملا لیکن اس کےجانے پر لوگوں کو نوکریوں سے نکال دیا گیا   دوہزار اٹھار ہ کے انتخابات میں عوام کیا  فیصلہ کرتی ہے یہ ان کی مرضی ہے  اس موقع پرانہوں نے سندھ  ہائیکورٹ بار کو ایک کروڑ روپے گرانٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔