Tuesday, April 23, 2024

وسائل حکومت کےپاس،مسائل میئرکراچی کےپاس ہیں،خواجہ اظہارالحسن

وسائل حکومت کےپاس،مسائل میئرکراچی کےپاس ہیں،خواجہ اظہارالحسن
December 8, 2017

حیدرآباد (92 نیوز) ایم کیوایم پاکستان نے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں بڑا پاور شو کیا ۔ جلسے سے ایم کیو ایم رہنما ؤں نے دھواں دھار خطاب کئے اور سیاسی مخالفین کو بھی کھری کھری سنائیں جبکہ دعوے بھی کئے۔

 میئر کراچی وسیم اختر نے دو ہزار اٹھارہ میں سب سے زیادہ نشستیں جیتنے کا دعوی کیا اور کہا کہ پی ایس پی والوں نے ہمارے جلسے خراب کرنے کی  کوشش کی۔

خواجہ اظہار الحسن بھی سیاسی مخالفین پر چڑھ دوڑے اور دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ،ہم بھی زبان رکھتے ہیں اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

کامران ٹیسوری نے بھی دل کی بھڑاس نکالی اور اعلان کیا کہ کبھی ایم کیو ایم نہیں چھوڑوں گا ،تاہم وہ کراچی کی معیشت کے بارے میں بھی فکر مند دکھائی دیئے۔

جلسے سے خطاب میں میئر کراچی وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو متحد ہے اور ہم میر پور خاص اور شکار پور میں بھی جلسے کریں گے جبکہ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہمارے میئر اور ڈپٹی میئر کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔