Tuesday, April 16, 2024

وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی جرمنی کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے

وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی جرمنی کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے
April 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جرمنی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ جرمن حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کرینگے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ جرمنی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ انہیں جرمن ہم منصب ہائیکو ماس کی جانب سے دورہ کی دعوت دی گئی تھی۔ وہ دورے کے دوران، جرمن ہم منصب ہائیکو ماس، جرمنی کی پارلیمنٹ کے صدر وولف گانگ شوئبلے سمیت اہم قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایسے تاریخی وقت پر ہو رہا ہے جب پاکستان اور جرمنی کے مابین، دو طرفہ سفارتی تعلقات کو ستر سال مکمل ہو رہے ہیں۔

وزیر خارجہ جرمنی میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے اور مختلف علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کے نقطہ نظر پر روشنی ڈالیں گے۔ توقع ہے کہ ان کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو وسعت ملے گی اور کثیر الجہتی شعبہ جات میں تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔