Friday, March 29, 2024

وزیرِ اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ، صوبہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیرِ اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ، صوبہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
August 19, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صوبہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم کو پنجاب کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور دیگر منصوبوں سے آگاہ کیا۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا وزیراعظم کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی تاریخ کی  شفاف ترین حکومت ہے۔ 2 برس میں کرپشن کا ایک بھی داغ حکومت کے دامن پر نہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسی شفاف حکومت آج تک نہیں آئی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کرپٹ مافیا کی لوٹ مار کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی ہے۔ سیاست کو کاروبار بنانے والوں کے دوغلے چہرے عوام کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے دور میں کرپشن کے  ریکارڈ بنائے۔ اپوزیشن ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کےخلاف اتحاد بنانے والوں کا مقدر کل بھی شکست تھا، آئندہ بھی انہیں ہار کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ کرپشن کے بوجھ تلے دبی اپوزیشن کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔